محرم الحرام ، ٹربل سپاٹس میں حل طلب معاملات نمٹائے جائیں:بلال صدیق

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ پولیس میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کی کوئی گنجائش نہیں یہ بات سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹاؤن اورکینٹ ڈویڑنزکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سی سی پی او لاہورنے محرم الحرام کے پْرامن انعقاد کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کی ہد ایات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ٹربل سپاٹس میں حل طلب معاملات کو بروقت نمٹایا جائے۔اجلاس میں حساس مجالس اور جلوسوں کیلئے اے پلس کیٹیگری متعارف کروانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی اولاہورنے چینی باشندوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ہاٹ سپاٹ ایریاز کے رہائشیوں کو اعتماد میں لیا جائے