سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا، بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا، بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا ہے، جس سے ملک پر فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ نے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یہ قرض پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو واجب الادا ادائیگیوں کے لیے فراہم کیا تھا، جس کی مدت ابتدائی طور پر تین ماہ مقرر کی گئی تھی۔ قرض کی مدت میں توسیع سے پاکستان کو قلیل مدت میں اہم مالی سہارا حاصل ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر کے رول اوور کے بعد پاکستان کی زرمبادلہ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے، جبکہ فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بھی کم ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کے پاکستان میں مجموعی ڈپازٹس 8 ارب ڈالر ہیں۔حکام کے مطابق پاکستان نے رواں سال اپریل میں سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر حاصل کیے تھے، جبکہ مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔

اس کے علاوہ غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بھی تقریباً نصف ارب ڈالر کی کمی آئی ہے، جس سے مالیاتی صورتحال میں مزید بہتری متوقع ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان جولائی کے دوران 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس بھی کر چکا ہے، تاہم سعودی عرب کی جانب سے قرض رول اوور کیے جانے سے ملکی معیشت کو ایک اہم سہارا ملا ہے۔