اسلام آباد(آن لائن)ممتاز قانون دان، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان، سابق چیئرمین و جج ڈرگ کورٹ و بینکنگ کورٹ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدرو انصاف لائرز فورم کے سابق مرکزی سینر نائب صدرو بانی پی ٹی آئی کے سابق وکیل محمد حبیب قریشی ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔منگل کے روز وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ملاقات میں انہوں نے باقاعدہ شمولیت کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انتخاب خان چمکنی کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے تفصیلی ملاقات بھی کی، جس میں تنظیمی امور، قومی سیاسی صورتحال، آئینی و قانونی معاملات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا