لاہور میں ایکسپائر زرعی ادویات فروخت

 غیر قانونی فیکٹری پر محکمہ زراعت کا چھاپہ، 58 لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات اور سامان برآمد، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور (خصوصی رپورٹ) جعلی زرعی ادویات بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر محکمہ زراعت نے ایک چھاپے کے دوران 58 لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات اور سامان برآمد کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔  محکمہ زراعت کا کہنا ہے ایکسپائر شدہ زرعی ادویات کو ری پیک کر کے دوبارہ فروخت کے لیے تیار کیا جا رہا تھا جہاں جعلی لیبل، خالی بوتلیں، فلنگ مشین، پیکنگ میٹریل اور بڑی مقدار میں زرعی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔کارروائی کے دوران ملزم محمد اشرف کو بھی گرفتار کیا گیا ہیجسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہیحکام نیبتایا کہ ملزم مختلف کمپنیوں کے نام اور رجسٹریشن نمبرز استعمال کر کے جعلی زرعی ادویات تیار کر رہا تھا۔