سکول جلد کھولنے سے طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ہوگا،پرائیویٹ سکول سلوشنز آف پاکستان
لاہور(آئی این پی )نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیم نے پنجاب حکومت سے تعلیمی ادارے 24 اگست کے بجائے 3 اگست 2026 سے کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پرائیویٹ اسکول سلوشنز آف پاکستان کے صدر ملک عبدالصمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، حکومتی پالیسیوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل پر غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ اسکول جلد کھولنے سے طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ہوگا اور نصاب بروقت مکمل کرنے میں مدد ملے گی