موسم گرما کی تعطیلات ختم تعلیمی سرگرمیاں بحال

 ٹریفک کے انتظامات مکمل، رانگ پارکنگ کارروائی کی جائے :وقاص نذیر
 لاہور(کرائم رپورٹر)موسم گرما کی تعطیلات ختم تعلیمی سرگرمیاں بحال اور ٹریفک کے انتظامات مکمل کر لئے گئیوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا سکول کالجز اور یونیورسٹیز کے باہر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کا حکم دیاڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک کی روانی اور پارکینگ کا مکمل پلان مرتب کریں سپروائزری سٹاف فیلڈ ڈیوٹی پورے کرنے کے بعد مکمل مونیٹرنگ بھی کریں۔سپروائزری سٹاف سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں خود فیلڈ میں موجود رہیں،ٹریفک پولیس سکول کالج یونیورسٹی کے اندر اور باہر انتظامیہ سے مل کر پارکنگ کا موثر انتظام کروائیں۔جامعات کی باہر رانگ پارکنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔ تعلیمی اداروں کے باہر روڈ کراسنگ کے لیے زیبرا کراسنگ مارکنگ یقینی بنائیںرکشوں،ویگنوں اور بسوں میں اوورلوڈنگ اور بیگز باہر لٹکانے پر سخت کارروائی کا بھی حکم دیا ویگن اور بس کی چھتوں پر سٹوڈنٹس اور پیسنجر بٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گئی۔طالب علم ہمارا روشن مستقبل ہیں ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے