انار کی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر اشرفی

توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز بند کی جائیں،پریس کانفرنس
 فیصل آباد(آئی این پی ) پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز بند کی جائیں۔فیصل آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک میں انار کی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی روک تھام اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز، غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، شریعت میں حلال اور حرام کا طریقہ سب کے لیے یکساں ہے۔چیئرمین علمائے کونسل کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کے پھیلا کو روکنا ہوگا، توہین مذہب توہین رسالت کرنے والی ایپ پر پابندی لگائی جائے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے ماضی میں اس پرعملدرآمد نہیں ہوا، پی ٹی اے نے ایک ہزار ایپ کو بلاک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ جس کا مطلب ہی بدامنی پھیلانا ہے، رات ایک پلان بناکر سوتے ہیں پھرصبح اس پرعملدرآمد کرتے ہیں، اس طبقہ کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔