ہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز برآمد ‘مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 4 خارجی ہلاک، جوان شہید
راولپنڈی(آئی ا ین پی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوااور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کئے جس میں 32 دہشتگرد مارے گئے۔ 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات ضلع خیبرمیں انٹیلی جنس بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد ٹھکانوں کو موثرانداز میں نشانہ بنایا، فورسز کی اس کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے‘سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل گلفام نے جام شہادت نوش کیا۔