لاہور(کرائم رپورٹر)کالج روڈ ریونیو سوسائٹی بلی کے گلے میں پھنسا برتن ریسکیو ٹیم نے نکال دیا۔بتایا گیا ہے کہ کالج روڈ ریونیو سوسائٹی میں پالتو بلی نے منہ پر برتن پھنسا لیا،اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کراینمل ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بلی کو بچا لیا۔ریسکیو اہلکاروں کی کاوش پر بلی کے مالک نے شکریہ اداکیا۔