مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں: پاکستانیوں کا بھارتی وزیراعظم کو جواب

 عالمی میڈیا ان پر ہنس رہا ہے، مودی اپنی جنتا کو بے وقوف بنارہے ہیں، بخار نہیں اترا تو اپنا شوق پورا کرلیں
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیا گیا اور کہا گیا کہ مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا ان پر ہنس رہا ہے اور مودی اپنی جنتا کو بے وقوف بنارہے ہیں، 10روز پہلے مودی کا بخار نہیں اترا تو اپنا شوق پورا کرلیں، پہلے بھی جواب دیا تھا، پھر دے دیں گے۔