لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویڑن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز جار ی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 153 چھاپے اور 89 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 31 کلو گرام چرس، 3 کلو گرام آئس اور 970 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔