خفیہ فنڈز میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پرانی :ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ کے خفیہ فنڈز میں بے ضابطگیوں کے معاملے بارے بعض ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی رپورٹ پرانی ہے۔ تمام محکموں کے آڈٹ کے دوران اعتراضات روٹین کی کارروائی ہے۔ سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس سے متعلقہ آڈٹ اعتراضات دور کرکے جواب جمع کروایا جا چکا ہے۔ متعلقہ اضلاع اور یونٹس کی طرف سے حکومت پنجاب کی متعلقہ آڈٹ کمیٹیوں میں تمام ریکارڈ بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ ریکارڈ درست قرار دیے جانے پر تمام اعتراضات کو فائل کر دیا گیا تھا۔