ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو اذیت دے رہے ہیں اور خبردار کیا کہ وہ یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی مہم
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے والد کے لیے مہم چلا رہے ہیں اور وہ جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی پر تنقید
انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا:"کوئی سیٹ جیت کر دکھائیں پھر عدم اعتماد لائیں، یہاں پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ان کو تحفے میں سیٹیں ملی ہیں۔"
سینیٹ الیکشن اور احتجاج
عمر ایوب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے اپوزیشن کی اسٹریٹجی درست تھی اور اپوزیشن کو کوئی اضافی نشست نہیں دی گئی۔ان کے مطابق سندھ، پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں احتجاج کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔
گرینڈ الائنس کا اجلاس
عمر ایوب نے بتایا کہ محمود اچکزئی کی سربراہی میں گرینڈ الائنس کا اجلاس جلد بلایا جائے گا، جس میں حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔