بھارتی ہندو یاتری براستہ واہگہ پاکستان پہنچ گئے

 کل ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات ادا کریں گے
لاہور ( کرائم رپورٹر) مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارتی ہندو یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ایک خاتون سمیت پاکستان آنے والے 120سے زائد بھارتی ہندو یاتری ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ہندو یاتری گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کے بعد آج (منگل ) کٹاس راج روانہ ہوں گے۔ کل ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔