غزہ میں اسرائیلی فورسزکی وحشیانہ کارروائیاں جاری،مزید 89فلسطینی شہید

 41افراد کو امداد کی تقسیم کے دوران گولیاں مارکرشہیدکیاگیا،14غذائی قلت سے جان کی بازی ہارگئے
غزہ(آئی این پی)لڑائی میں وقفے اور امداد کی بحالی کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام نہ رک سکا،چوبیس گھنٹے میں مزید 89فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فورسز نے 41افرادکو امداد کی تقسیم کے دوران گولیاں مارکرشہیدکیا،14افراد غذائی قلت سے جان کی بازی ہار گئے،شہداء کی تعداد انسٹھ ہزار نو سو اکیس ہوگئی۔