لاہور(آن لائن) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کے بعد کی صورت حال پر سماعت 7مئی کوہوگی ۔ اے ٹی سی لاہور میں سانحہ 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف سماعت ہوئی، دونوں بہنوں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے دونوں بہنوں کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور ان کی عبوری ضمانت میں 7مئی تک توسیع کردی تھی۔