کراچی(آئی این پی)کراچی میں کتے کے کاٹے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جون اور جولائی میں کتوں کی جانب سے بچوں کو کاٹنے کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں جون اور جولائی کے دوران سگ گزیدگی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق اس عرصے میں سول ہسپتال میں سگ گزیدگی کے 2ہزار 29کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جناح ہسپتال میں ایک ہزار 392 مریض لائے گئے۔