درجہ حرارت بڑھنے سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ

لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے فائر ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے تحت بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ان واقعات پر قابو پا لیا گیا جس سے قیمتی جنگلات اور قدرتی وسائل کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان کے مطابق 10جون کو مری اور اٹک کے جنگلات میں آگ لگنے کے تین واقعات رپورٹ ہوئے۔محکمہ جنگلات کے تربیت یافتہ فیلڈ سٹاف نے برق رفتاری، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں مقامات پر لگی آگ پر بروقت قابو پایا۔