پٹرول 9 روپے لٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)  یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔تاہم کچھ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے