وزیراعظم کی وفاقی وزیر پٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت،پٹرول 55 روپے لٹر سستا ہونے کا امکان

پٹرول ، ڈیزل سستا، عوام کیلئے ریلیف تیار
 عالمی منڈی میں تیل سستا،پٹرولیم ڈویڑن، پی ایس او اور اوگرا نے پیپر ورک تیار کر لیا،پٹرولیم قیمتوں کا شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی: فاقی وزیر علی پرویز ملک 
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) پٹرول ، ڈیزل سستا، عوام کیلئے ریلیف تیارپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لیٹر سے زائد کمی ہونے کا امکان،وزیراعظم کی وفاقی وزیر پٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت، پٹرولیم ڈویڑن، پی ایس او اور اوگرا نے پیپر ورک تیار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد 55 روپے سے زائد کمی کیلئے پیپر ورک مکمل کر لیا گیا۔اس حوالے سے سمری جلد وزیر اعظم کو ارسال کی جائے گی،۔ دوسری جانب امریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کے بعد ایرانی خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں باقاعدہ دستیابی کی امید پیدا ہو گئی ہے، اس پیشرفت کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں، جس کا سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو ملنے کی توقع ہیوفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکہ اور ایران کے مابین جنگ بندی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں توانائی سلامتی اور پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کے بڑے فیصلوں سے آگاہ کیا ہے،۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ براہِ راست پاکستانی عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات شروع کر دیئے ہیں، وزیراعظم نے وزارتِ پٹرولیم کو واضح احکامات دیئے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کیا جائے۔علی پرویز ملک نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے اب ایک بالکل صاف اور شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کیا جا رہا ہے، جس کی غرض سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اس نئے اور شفاف فارمولے کی بدولت عام عوام پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کی اصل وجوہات کو بہتر اور آسان انداز میں سمجھ سکیں گے، اس فارمولے کی حتمی تیاری تمام اسٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے بعد کی جائے گی۔جنگ میں بھی پاکستان کے اندر پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شدید علاقائی کشیدگی اور بحران کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین کو پوری طرح بلا تعطل برقرار رکھا گیا اور ملک میں تیل کی کوئی شارٹیج نہیں ہونے دی گئی، حکومت اس وقت ملک کی مجموعی توانائی سکیورٹی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے، اور قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد نئے اقدامات پر تیزی سے کام جاری ہے۔