ریاض(یواین پی)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں طویل مدتی تحفظ یقینی بنانے کے لیے توانائی کے ذرائع میں تنوع، مقامی پیداوار میں اضافے اور عالمی سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے، پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، عالمی توانائی کا شعبہ سرمایہ کاری کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جس میں توانائی کا تحفظ، قابل برداشت قیمتیں اور پائیداری ایک ساتھ آگے بڑھنا ضروری ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی