فیصلہ ناگزیر حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ‘ آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی:قونصل خانہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جرمنی قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لیے ویزے کا اجرا بند کردیا۔قونصل خانے کے مطابق یہ فیصلہ ناگزیر حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی، یورپی سٹیزن کے لیے سروس بحال رہے گی۔اس فیصلے سے وہ پاکستانی متاثر ہوں گے جو جرمنی میں ملازمت، تعلیم، سیاحت یا خاندانی ملاقات کے لیے سفر کرنا چاہتے تھے۔