اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )امریکی سفارت خانے نے فریڈم 250 کے تحت لیکچر سیریز کا باضابطہ آغاز کر دیا۔امریکی سفارت خانے کے مطابق لیکچر سیریز کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو انٹر پرینیور شپ اور ڈیجیٹل معیشت سے آگاہ کرنا ہے۔جاری بیان کے مطابق امریکی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ امریکی اسنو بورڈ ماہر ڈونا کارپینٹر نے پاکستان کا دورہ کیا، وہ برٹن اسنو بورڈز کی بانی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدر ہیں۔امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی اسپورٹس ایکسچینج پروگرام کی ایلومنائی اور پاکستانی کھلاڑی ثمرخان نے بھی سیشن میں شرکت کی