لاہور ( خصوصی رپورٹ) شہدائے بالا کوٹ نے اپنے خون سے مسلمانان برصغیر کو حریت کا پیغام دیا۔ 6مئی 1831کو تاریخی معرکہ بالاکوٹ کے دوران سید احمد شہید? اور شاہ اسماعیل شہید ? سکھوں کیخلاف لڑتے ہوئے سینکڑوں جانثاروں کے ہمراہ جام شہادت نوش کر گئے لیکن آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔سید احمد شہید? و دیگر مشاہیرتحریک آزادی کی قربانیوں کا نتیجہ قیام پاکستان کی صورت میں سامنے آیا۔ ان خیالات کااظہار پروفیسر محمد لطیف نظامی نے ایوان قائداعظم ، لاہور میں شہدائے بالا کوٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ اس لیکچر کا اہتمام ادارہ? نظریہ? پاکستان نے کیا تھا۔