اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 23جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67066بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66284بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 23جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3197ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3161ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی