ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی

اسلام آباد(آ ئی این پی)ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 18مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70215بیرل رہی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.9فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار71552بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 18مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3028ایم ایم سی ای ڈی ریکارڈکی گئی