شامی فوج اورکرد جنگجوں میں کشیدگی، اہم آئل وگیس فیلڈز کا کنٹرول سنبھال لیا

دمشق(آئی این پی)شامی فوج اور کرد جنگجوں میں کشیدگی،اہم آئل وگیس فیلڈزکا کنٹرول سنبھال لیاگیا، شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں شامی فوج اور کرد جنگجوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔عرب میڈیا کے مطابق شامی فوج نیدیرالزور کے آئل اینڈ گیس فیلڈکاکنٹرول سنبھال لیاہے،جس کے بعد علاقے کی صورتحال مزیدحساس ہوگئی ہے،کردجنگجو کونکو گیس فیلڈ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں،جبکہ شامی فوج نے العمر آئل فیلڈ کو بھی کردوں سے خالی کرا لیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شام کا سب سے بڑا طبقہ ڈیم بھی اب شامی فوج کے کنٹرول میں آ چکا ہے،دوسری جانب شامی فوج کی رقہ شہرکی جانب پیش قدمی جاری ہے،کرد جنگجوں نیشامی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے دریائے فرات پر قائم ایک پل کو تباہ کر دیا ہے۔گزشتہ روز شامی صدر نے کرد زبان کو سرکاری زبان قرار دے کر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی تھی۔