لیسکو ٹیم پر نادہندہ کا حملہ، گالم گلوچ اور دھمکیاں، مقدمہ درج

بصیرپور (خصوصی رپورٹ) لیسکو سب ڈویڑن کی ٹیم واجبات کی وصولی کے لیے رینجرز کے ہمراہ موضع ٹاہلی بھاگڑ گئی۔ ٹیم نے 43 لاکھ 80 ہزار 677 روپے کے نادہندہ بشیر قاسم سے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر نادہندہ نے دو ساتھیوں کے ہمراہ لیسکو ٹیم کو گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ اسسٹنٹ منیجر آپریشن لیسکو انجینئر آصف سہیل کی رپورٹ پر بصیرپور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔