برف نہیں پگھل رہی دونوں کے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے اپنے اختلاف کئی سال سے موجود ہیں
سہیل آفریدی سمارٹ ہیں وہ دکھائیں گے کچھ اور کریں گے کچھ اور،مجھے عمرا ن خان باہر آتے نظر نہیں آ رہے :سینیٹر
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ اب جو گالم گلوچ کی لائن کو فالو کرے گا اس کے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک ہوگا، برف نہیں پگھل رہی دونوں کے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے اپنے اختلاف سالوں سے ہیں، ہم تو تائید کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی اچھی سیاست کر رہی ہے، اس کیلئے برف پہلے بھی پگھلی ہوئی تھی اور آج بھی پگھلی ہوئی ہے۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسمارٹ ہیں وہ دکھائیں گے کچھ اور کریں گے کچھ اور، وزیر اعلی کی کرسی ایسی ہے کہ کوئی اسے چھوڑنا نہیں چاہتا، بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آئیں گے تو سب کرسیوں سے ہٹا دئیے جائیں گے مگر ایسا ہونا نہیں۔سینیٹر نے مزید کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آتے نظر نہیں آ رہے