شکارپور کے نواحی علاقے سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹرین سلطان کوٹ کے قریب سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے باعث ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ چار مسافر معمولی زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔