علی اکبر 1975 میں فرانس گئے تھے، جہاں ان کو بہت سے مسائل کا سامنا رہا
فرانسیسی صدر نے ایلیسی پیلس میں تقریب سے خطاب میں علی اکبر کی جدوجہد کو سراہا
پیارے علی آواز لگا کر خبروں کو گھروں کی اوپری منزلوں تک پہنچانے کے لیے بہت شکریہ
پیرس(آئی این پی )فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اخبار فروش علی اکبر کو نائٹ بناتے ہوئے فرانس کا اعلی ایوارڈ دے دیا ہے۔نائٹ ایک خطاب ہے جو ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن کو بہادری اور وفاداری کے صلے میں ملک کے اعلی ایوارڈ سے نوازا جائے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد علی اکبر 1975 میں فرانس گئے تھے، جہاں ان کو بہت سے مسائل کا سامنا رہا، وہ کافی عرصہ بے گھر رہے اور لوگوں کے حملے بھی برداشت کیے۔یہ ایوارڈ ان کو فرانس میں کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے صلے میں دیا گیا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں نے ایلیسی پیلس میں تقریب سے خطاب میں علی اکبر کی جدوجہد کو سراہا اور 50 برس تک فرانس کو دل میں لیے اخبار فروخت کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیارے علی آواز لگا کر سیاسی خبروں کو ہمارے گھروں کی اوپری منزلوں تک پہنچانے کے لیے بہت شکریہ۔انہوں نے اس موقع پر پیرس کے کچھ مشہور کیفوں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ان مقامات پر آنے والے لوگوں کے دلوں کو گرمانے پر بھی میرے سمیت سب آپ کے شگرگزار ہیں