لاہور تا پیرس روٹ ختم ،12 ستمبرکو آخری فلائٹ روانہ ہو گی

 طیارہ اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی پروازوں میں استعمال ہو گا 
پی آئی اے پابندی ختم ہونے کے باجود برطانیہ کیلئے روٹ بحال نہیں کر سکی
کراچی (آئی این پی ) برطانیہ  کیلئے  جہازوں کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے نے انوکھا قدم  اٹھاتے ہوئے لاہور تا پیرس روٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،پی آئی اے کی 12 ستمبرکو لاہور تا پیرس آخری فلائٹ روانہ ہو گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق جہازوں کی کمی اور روٹس  میں اضافے کے باعث پی آئی اے کے لئے مشکلات کھڑی ہو گئیں۔لاہور تا پیرس روٹ ختم ہونے کے بعد یہ طیارہ اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی پروازوں میں استعمال ہو گا ۔جہازوں کی کمی کے باعث پی آئی اے پابندی ختم ہونے کے باجود برطانیہ کیلئے روٹ بحال نہیں کر سکی،پی آئی اے برطانیہ کے لیے چودہ اگست سے پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن جہازوں کی دستیابی نہ ہونے کے باعث ڈیڈ لائن کے مطابق پروازیں شروع نہیں ہوں سکیں۔