افغانستان میں میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید مذمت

کابل(آئی این پی ) افغانستان میں طالبان حکومت نے میڈیا پر عائد پابندیوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ کر دئیے  ، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سخت ردعمل دیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات آزادی اظہارِ رائے کو دبانے اور ذرائع ابلاغ پر مکمل کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں