جبری طور پر افغانوں کو ملک بدر کرنے سے ان کی حالت میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا
یہ عمل انسانی حقوق کے قوانین، بالخصوص عدم واپسی کے اصول کا بہت کم احترام ظاہر کرتا ہے
لندن(آئی این پی ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے والے غیر شفاف غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے کو واپس لے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل جاری ایک بیان میں کہا کہ پناہ گزینوں، افغان شہریوں اور پناہ کی تلاش میں موجود افراد کو من مانے طریقے اور جبری طور پر ملک بدر کرنے سے ان کی حالت میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کو 2 بڑے شہروں سے نکالنے کے لیے ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے، جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کی ملک بدری کا خطرہ ہے، یہ عمل انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین، بالخصوص عدم واپسی کے اصول کا بہت کم احترام ظاہر کرتا ہے۔