لندن(آئی این پی )ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران میں اسکول پر حملے کو جنگی جرم قرار دیدیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکا کو اس مہلک حملے کے ذمہ دارافراد کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، ایران کے شہرمیناب میں اسکول پربمباری سے 100 سے زائد بچے شہید ہوئے، اسکول کی عمارت کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق امریکی افواج نے شہریوں کو بچانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں،امریکی اقدام بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے،افواج نے ممکنہ طور پر پرانے یا نامکمل انٹیلی جنس معلومات پر انحصار کیا،انٹیلی جنس معلومات کیسے جمع کی گئیں، تحقیقات ہونی چاہیے،یہ بھی دیکھنا ہوگا حملے میں مصنوعی ذہانت کا کس حد تک استعمال ہوا۔