ویانا(آئی این پی )آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر سالزبرگ صوبے کے علاقے والڈ اِم پنزگا کے قریب پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 3 مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئی