رفح کراسنگ جلد دونوں طرف کیلئے کھولی جائے گی تاہم صرف لوگوں کی آمد و رفت ہوگی
خود مختارفلسطینی ریاست قائم نہیں ہونے دی جائے گی ،قطر اور ترکی کے فوجی تعینات نہیں ہوں
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ پر کنٹرول برقرار رہے گا، اسرائیلی فوج دریائے اردن سے بحیرہ روم تک پورے علاقے پر سیکیورٹی کنٹرول رکھے گا جس میں غزہ بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے اپنا منصوبہ پیش کردیا