بشریٰ بی بی بیٹے نے ملازم کو گولی مار دی

  موسیٰ مانیکافائرنگ کرکے لوگوں کو خوفزدہ کرتا رہا تاکہ کوئی زخمی کو نہ اٹھا ئے،پولیس نے حراست میں لے لیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکانے کام میں معمولی تاخیر پر اپنے ملازم علی بہادر کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم موسی ٰ مانیکا جائے وقوعہ پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے لوگوں کو خوفزدہ کرتا رہا تاکہ کوئی بھی زخمی کو اٹھانے کی جرات نہ کرے اورعلی بہادر کو اٹھانے سے منع کردیا۔یادرہے کہ ملزم بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کا بیٹا، ایم این اے پاکپتن میاں احمد رضا مانیکا اور ممبر پنجاب اسمبلی فاروق مانیکا کا بھتیجا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جاوید چدھڑ نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ملزم کے چنگل سے چھڑوا کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کروایا۔پولیس نے موسیٰ مانیکا کو حراست میں لے لیا۔ڈی پی او جاوید اقبال کاکہناتھا کہ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی کوئی بھی ملزم قانون سے بالا تر نہیں۔