بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے جگہ نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان ہے سرفراز بگٹی

 میونسپل کمیٹی بنارہے ہیں جس کا نام ڈیرہ کھیتران ہوگا، کرپشن مافیا اورکرپٹ ٹھیکیداروں سے آپ کی جان چھڑائیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی
قومیں کردار سے بنتی ہیں، وقت ہے قلم کو ہتھیار،علم کو طاقت اورمحنت کو پہچان بنا، ہم آپس میں بھائی ہیں، تھے اوررہیں گے: وزیر اعلی بلوچستان کا شرکا سے خطاب
کوئٹہ(آئی این پی)وزیر اعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے  بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔بارکھان میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی بنارہے ہیں جس کا نام ڈیرہ کھیتران ہوگا، کرپشن مافیا اورکرپٹ ٹھیکیداروں سے آپ کی جان چھڑائیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ قومیں کردار سے بنتی ہیں، وقت ہے قلم کو ہتھیار،علم کو طاقت اورمحنت کو پہچان بنا، ہم آپس میں بھائی ہیں، تھے اوررہیں گے، کوہ سلیمان کے پہاڑ گواہی دیں گے اس دور کے نوجوانوں نے مایوسی نہیں چنی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ رکھنی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا اعلان کررہا ہوں تاہم میونسپل کمیٹی کا نام ڈیرہ کھیتران ہوگا، تنقید کو ہمیشہ اپنے لیے مثبت سمجھتا ہوں، تنقید کے سلسلے کو جاری رکھیں لیکن سچ بولیے گا۔وزیراعلی بلوچستان نے رکھنی پریس کلب بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنا سراونچا رکھو، جیسے کوہ سلیمان پہاڑ اونچا ہے، قبائل سے جومحبتیں سمیٹیں ان کا قرض دار ہوں، ہم نیڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیز بنائیں اوران کو فنڈز دیئے جبکہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آئیڈیا تھا۔