کھیلتا پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریب، مریم نواز کی شرکت

کھیلتا پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریب، مریم نواز کی شرکت

پنجاب سٹیڈیم میں "کھیلتا پنجاب گیمز" کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی۔

 وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا اور انہیں ایونٹ میں خوش آمدید کہا۔ مریم نواز نے انکلوژر کے سامنے پہنچ کر وہاں موجود شہریوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا، جس سے ماحول میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔افتتاحی تقریب میں سینئر سیاستدان پرویز رشید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور صوبائی وزیر سالک حسین بھی شریک تھے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھی اس ایونٹ میں اپنی موجودگی کا اظہار کیا۔ تقریب میں کھلاڑیوں، شہریوں اور مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، جو پنجاب گیمز کے آغاز پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔

ایونٹ کے دوران، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یورپی یونین کے تعاون اور پاکستان کے انسانی حقوق کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔