لاہور(کرائم رپورٹر)فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی درندہ گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ایف پی یو نے15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے پبلک پارک میںبچوں کو ہراساں کرنیوالا 45 سالہ اوباش رشید کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے تھانہ اقبال ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم بچے کو ورغلا کرجنسی ہوس کا نشانہ بنایا کرتا تھا۔