خواتین کو ہراساں ، اسلحہ کی نمائش کرنیوالا اوباش گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) نشتر کالونی پولیس نے گلیوں میں آتی جاتی خواتین کو ہراساں کرنے اور اسلحہ کی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ایس ایچ او نشتر کالونی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شمع کالونی سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیاخاتون شہری کی جانب سے 15 پر موصول ہونے والی متعدد کالز کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ملزم گلی میں خواتین کو چھڑتا اور پستول دکھا کر ڈراتا تھا، جبکہ اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔پولیس نے گرفتار ملزم حسن کے قبضے سے پستول برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔