لاہور(کرائم رپورٹر)ورچوئل سینٹر فار مینارٹیز کی کاوش، ذہنی معذورلاپتا خاتون اور بچی اہلخانہ کے حوالے کر دیں ۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق گرین ٹائون سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری نے 15 پر کال کی شہری نے بتایا کے اس کی ذہنی طور پر معذور بہن اور بھانجی لاپتا ہوگئے ہیں ۔ورچوئل سینٹر فار مینارٹیز نے فوراً پولیس کو اطلاع دی اور لاپتا افراد کی تصاویر فراہم کیں۔ پولیس نے پٹرولنگ کے دوران ایک خاتون اور بچی کو امیر چوک کے قریب بیٹھے دیکھا تصدیق پر معلوم ہوا کہ یہ وہی افراد ہیں جن کی ورچوئل سینٹر فار مائنارٹیز نے اطلاع دی تھی۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے خاتون اور بچی کو کامیابی سے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔