سب انسپکٹرز کی ترقیوں کے دوسرے مرحلے کیلئے کوائف طلب

سینیارٹی نمبر 301سے اوپر کیسز زیر غور آئینگے، ریکارڈ جمع کرانیکی آج آخری تاریخ 
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کی ترقیوں کیلئے فیز ٹو میں صوبہ بھر سے کوائف طلب ،آئی جی آفس سے جاری مراسلے کے مطابق متعلقہ افسروں کو ترقی کیسز باریمعلومات آج 16 اکتوبر تک جمع کرانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں سینیارٹی نمبر 1سے 300تک کے کیسز زیر غور آئے تھے، اب دوسرے مرحلے سینیارٹی نمبر 301سے آگے والے افسروں کے ترقی کیسز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ 24اکتوبرسے 9ستمبر 2017کے دوران افسروں کے کیسز زیر غور لائے جائینگے۔ متعلقہ ریجنز کو ترقی کیسز کا ریکارڈ تازہ ترین معلومات کیساتھ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ای میل، واٹس ایپ یا دیگر الیکٹرانک ذرائع سے بھیجی گئی اپ ڈیٹس قبول نہیں ہونگی، ترقی کیسز کی معلومات مقررہ طریقہ کار کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ذریعے جمع کرانا ہونگی۔ پہلے جمع کرائی گئی معلومات کا دوبارہ جائزہ لیکر ضرورت کے مطابق ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے اور جمع کرائی جانے والی معلومات مکمل، درست اور تازہ ترین ہونی چاہئیں۔ 16اکتوبر کے بعد ملنے والی اپ ڈیٹ پر کسی صورت غور نہیں کیا جائے گا ۔