انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیاں:223افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرکے 223افراد کو گرفتار کر لیا،222مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے3704پتنگیں،224چرخیاں برآمد کی گئیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پتنگ بازی ایک سنگین جرم ہے، دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔