گوجرنوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال میں پارکس کے اندر ٹریفک قوانین سائن بورڈزلگائے گئے ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں پہلی بار ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے حوالے سے تھیم پارکس کا قیام عمل میں آ گیا ،تھیم پارک میں شہری سیر وتفریح کیساتھ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں ٹریفک آگاہی تھیم پارک گوجرنوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال میں بنائے گئے ہیں، تفریحی پارکس کے اندر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سائن بورڈزلگائے گئے ہیں،ٹریفک تھیم پارکس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانا ہے، تھیم پارک کے قیام سے ٹریفک سائن ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق ضلع راولپنڈی میں تھیم پارک کی طرز پرریڈی روڈ میپ بھی تیار کیا گیا ہے، ریڈی روڈ میپ کے ذریعے بچوں کو پریکٹیکلی ٹریفک سے متعلقہ آگاہی دی جا رہی ہے۔