لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹائون کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم 13 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 13 سال قبل مبشر سعید نامی بینکر کے گھر 3 ساتھیوں سمیت واردات کی تھی،ملزم مشتاق و دیگر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزموں نے واردات کے دوران مقدمہ مدعی، اسکی اہلیہ اور ملازم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ گرفتار ملزم مشتاق بہاولپور کے علاقے یزمان کا رہائشی ہے۔