واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے دو بھارتی شہریوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آن لائن فارمیسی کے ذریعے جعلی دوائیاں فروخت کیں جن میں مہلک منشیات فینٹانائل اور میتھ ایمفیٹامائن شامل تھیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے انکشاف کیا کہ امریکی صارفین کو لاکھوں جعلی گولیاں فراہم کرنے والے دو بھارتی شہریوں کی عمریں 32 سے 40 کے درمیان ہیں۔امریکی وزارتِ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی ) نے بھارت میں قائم ایک آن لائن فارمیسی کے ایس انٹرنیشنل ٹریڈرز کو بھی اِن کارروائیوں میں ملوث ہونے کے نتیجے میں بلیک لِسٹ کر دیا ہے