پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے سولر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے شمسی توانائی کے انقلاب کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سولر توانائی کی جانب پیشرفت کر سکتا ہے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت کو سولر توانائی پر سرمایہ کاری کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے نہ صرف توانائی کی کمی دور ہو سکتی ہے، بلکہ معاشی ترقی اور ماحول کی بہتری بھی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی شمسی پینلز کی قیمتوں میں 90 فیصد کمی نے سولر توانائی کو سستا اور قابل اعتماد متبادل بنا دیا ہے، اور عوام کا رجحان بھی اس طرف بڑھ رہا ہے۔ شیری رحمٰن نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سولر توانائی کے استعمال سے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔سینیٹر شیری رحمٰن نے 2030ء تک پاکستان کا 60 فیصد توانائی کے ذرائع قابلِ تجدید توانائی سے حاصل کرنے کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سولر توانائی کا انقلاب پاکستان کو عالمی سطح پر قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقل کر رہا ہے۔