مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ناقابل تسخیر جدوجہد کو نسل در نسل جاری رکھنے پر کشمیری عوام کو سلام
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپورنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ناقابل تسخیر جدوجہد کو نسل در نسل جاری رکھنے پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر بھارتی تسلط میں جکڑی مقبوضہ وادی کیعوام کی تکالیف، قربانیوں اور استقامت کی یاد دہانی ہے‘پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں بھارتی تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیئے جانیں قربان کرنے والے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر بھارتی تسلط میں جکڑی مقبوضہ وادی کیعوام کی تکالیف، قربانیوں اور استقامت کی یاد دہانی ہے